پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،حلیب فوڈ کو 10 لاکھ روپے جرمانہ

دودھ میں فارملین کی موجودگی اور ٹی وائٹنر پر غلط لیبلینگ پر جرمانہ کیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی صفائی کے ناقص انتظامات اور مضر صحت غذائی اجزاء کے استعمال پر مٹھائی کی دوکان سیل،متعدد ہوٹلوں اوردکانوں کو بھاری جرمانے

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے ملتان روڈ پر واقع حلیب فوڈ پروڈکشن پر چھاپہ مارا اور موقع پر موجود دودھ کے ٹینکرزکو چیک کیا۔دودھ میں فارملین کی موجودگی اور سٹاک میں موجود ٹی وائٹنر کے ڈبوں پر پنجاب فوڈاتھارٹی ایکٹ 2011 کے تحت نامناسب لیبلینگ پر 10لاکھ روپے جرمانہ کیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نشتر ٹائون کی ٹیم نے ٹائون شپ میں گلیوریس ڈیپارٹمنٹل سٹور کو زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے پر3500 روپے جبکہ فیضان سپر سٹور کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 1500روپے جرمانہ کیا گیا۔پیکو روڈ پر کیک اینڈ بیکس کو اشیاء پر تاریخ تنسیخ موجود نہ ہونے پر 15ہزارجبکہ بسم اللہ نصیب علی ریسٹورنٹ کو ناقص صفائی پر 14 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

شالیمار ٹائون کی ٹیم نے باغبانپورہ میں لاثانی نان شاپ ،غوثیہ ملک شاپ اور سپیشل کیک کو ناقص صفائی مضر صحت غذائی اجزاء کے استعمال اور چیزوں کو غیرمناسب طریقے سے سٹور کرنے پر بالترتیب 2,2ہزار اور7ہزار روپے جرمانہ کیا۔داتا گنج بخش ٹائون کی ٹیم نے قصور پورہ میں مہر سویٹس کو مٹھائیوں کی تیاری میں مضر صحت اشیاء کے استعمال پر سیل کر دیا۔واہگہ ٹائون کی ٹیم نے جلو موڑ پر ماشاء اللہ جوس کارنر کو ناقص صفائی پر 45 سو جبکہ حیدری کولڈ کارنر کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 15 سو روپے جرمانہ کیا۔عزیر بھٹی ٹائون کی ٹیم نے غازی روڈ پر حافظ سپر سٹور کو اشیاء پر تاریخ تنسیخ کی عدم موجودگی پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :