زرغون روڈ پر فوم کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ،لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء)کوئٹہ کے کاروباری علاقے زرغون روڈ پر فوم کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ،لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب کوئٹہ کے زرغون روڈ پر واقع فوم کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دکا ن میں موجو د لاکھوں روپے مالیت کے فوم اور پردوں سمیت دیگر ساما ن جل کر راکھ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں اور دوکان میں لگی آگ پرقابو پانے کی کوششیں شروع کر دیںا ور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ،تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔