وزیراعلیٰ سندھ پاکستان کے مودی ہیں، وہ سندھ کے نہیں بلکہ بھارتی گجرات کے وزیراعلیٰ لگتے ہیں ، علامہ راشد محمود سومرو

اگر حضورﷺ کے دور میں پی پی حکومت ہوتی تو حضرت علی ؓ بھی مسلمان نہ ہوتے کیونکہ وہ کم عمری میں مسلمان ہوئے تھے

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھارت کا مودی قرار دیتے ہوئے کہا ہے ان کے اقدامات سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ باب السلام سندھ کے نہیں بلکہ بھارتی گجرات کے وزیر اعلیٰ ہیں اگر حضورﷺ کے دور میں پی پی حکومت ہوتی تو حضرت علی ؓ بھی مسلمان نہ ہوتے کیونکہ وہ کم عمری میں مسلمان ہوئے تھے جے یو آئی سندھ حکومت کی جانب سے اسمبلی میں پیش کئے جانے والے بل جس میں 18سال سے کم عمر نوجوانوں کے مسلمان ہونے اور شادی پر عائد پابندی لگانے کو غیر اسلامی اور آئین پاکستان کے منافی اور بغاوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو یو آئی سندھ اسے مکمل طور پر مسترد کر تی ہے اور اس بل کے خلاف سندھ بھر میں بھرپور احتجاج کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں صوبائی رہنمائوں مفتی سعود افضل ہالیجوی ، آغا سید محمد ایوب شاہ ، مولانا عبدالحق مہر ، مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد و دیگر سے گفتگو کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی حمایت کرتی ہے مگر صوبائی حکومت نے غیر اسلامی بل پاس کر کے اقلیتوں کو غیر محفوظ کر دیا ہے پی پی قیادت اور حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے عوامی امنگوں کے برعکس اسلام دشمن قوتوں کو خوش کر نے کیلئے غیر اسلامی بل پاس کر کے اپنی عوامی مقبولیت مزید کھو رہی ہے پہلے اس نے ناموس رسالت کے خلاف محاز کھولا تو گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت تین صوبوں کے عوام نے گذشتہ عام انتخابات میں اسے مسترد کر دیا تھا اب بھی اس نے اس سے سبق نہ حاصل نہ کیا تو اور سندھ میں مدارس کے خلاف کاروئیاں کرنے کے بعد اب اقلیتوں کے تحفظ کے نام پر اسلام دشمن بل پاس کر کے سندھ میں سیاسی خودکشی کی ہے آئندہ الیکشن میں سندھ کے عوام بھی اسے مسترد کر دینگے علامہ راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ جے یو آئی سندھ 28نومبر سے مذکورہ بل کے خلاف اور سندھ کو شہید اسلام علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی مشن کی تکمیل کیلئے سندھ کو ایک بار پھر باب السلام بنانے کی تحریک کا آغاز کریگی اور29نومبر کو لاڑکانہ میں بہت بڑا اجتماع منعقد کیا جائیگا ۔