وزیراعظم نواز شریف سے نئے مقرر کئے گئے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور نئے آرمی چیف کی الگ الگ ملاقات

وزیراعظم نے جنرل زبیر محمود حیات اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج میں نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد پیش کی

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:48

وزیراعظم نواز شریف سے نئے مقرر کئے گئے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے نئے مقرر کئے گئے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الگ الگ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہائوس میں ہونیوالی ملاقات کے دوران وزیراعظم محمد نواز شریف نے جنرل زبیر محمود حیات اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج میں نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔