فیصل آبا،ستیانہ پولیس کا کارنامہ، زیر حراست ملزمان ہلاک کرکے پولیس مقابلہ ظاہر کردیا

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) ستیانہ پولیس کا کارنامہ پہلے سے زیر حراست دوملزمان افضل اور اکرم کو ہلاک کرکے پولیس مقابلہ ظاہر کردیا قبل ازیں ان ہلاک ملزمان کے بارے میں پولیس نے بتایا تھا کہ ملزمان پولیس کی حراست سے فرار ہوچکے ہیں آن لائن کے مطابق ملزمان کو شہریوں نے پکڑ کر سیتانہ پولیس کے حوالے کیا تھا اور وہ پولیس کی حراست میں تھے دونوں ملزموں کو پولیس نے اس قدر تشدد کیا جس سے ان کی حالت خراب ہوگئی بعدازاں پولیس نے ایک ڈرامہ رچا کر ملز مان کو پولیس کی حراست سے فرار قرار دے کر جعلی پولیس مقابلے میںپار کردیا آن لائن کوذرائع نے بتایا کہ پولیس نے بعض فرار ہونے والے ملزمان بھی پولیس کی حراست میں ہیں ان کو بھی کسی وقت پولیس مقابلے میںہلاک کیا جاسکتا ہے جبکہ پولیس پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر جڑانوالہ کے شاہکوٹ روڈ شہرو آنہ پل پر پولیس نے ایک سفید کار کرولا بلا نمبر ی کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی تو کار سوار ملزمان نے کار کو بھگا لیا۔

(جاری ہے)

جن کاتعاقب کرنے پر چک نمبر58/59گ ب کے درمیان فائر لگنے سے کا ر کا ٹائر برسٹ ہوگیا تو اس میں سے پانچ نامعلوم مسلح ملزمان اتر کر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ پڑے اور قریبی فصل کماد میں داخل ہوکر پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کردی ،اطلاع ملنے ایس ایچ او صدرجڑانوالہ بھاری نفری اور ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ بھی موقع پر پہنچ گئے ۔پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ،کچھ دیر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔

ملزمان کی طرف سے سے فائرنگ بند ہونے پر محتاط انداز میں آگے جا کر دیکھا تو دو نامعلوم ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے پڑے تھے جن کے پاس سے ایک رائفل سیمی اور رائفل244بور پڑی ہوئی ملی ۔ضروب ملزمان کوبرائے علاج معالجہ ہسپتال بھجوایا گیا جو راستہ میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ،وقوعہ کا مقدمہ تھانہ صدر جڑانوالہ میں درج رجسٹر کر لیا۔

بعدمیں ہلاک ہونے والے نامعلوم ڈاکوئوں کا نام پتہ محمد افضل عرف شہباز ولد اللہ دتہ قوم تیلی اسلام پورہ سانگلہ ہل اور محمد اکرم عرف اکری ولد محمد یوسف قوم ماچھی سکنہ ریل بازار سانگلہ ہل معلوم ہوا جوکہ پولیس کو متعدد ڈکیتیوں کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کیلئے سی پی او فیصل آباد افضال احمدکوثر نے ایس پی جڑانوالہ کی سربراہی میں سپیشل پولیس ٹیم تشکیل دے دی ہے جوکہ مختلف جگہوںپر چھاپے مار رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :