لاہور، پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام چوتھی سروس ٹائرز 15 سائیڈ رگبی چیمپئن شپ

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:42

لاہور، پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام چوتھی سروس ٹائرز 15 سائیڈ رگبی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام چوتھی سروس ٹائرز 15 سائیڈ رگبی چیمپئن شپ میں د و اہم میچ آج بروز اتوار پاکستان رگبی اکیڈمی لاہور کینٹ میں کھیلے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پہلا میچ دوپہر بارہ بجے دوپہر ڈیزرٹ کیمبل اور فاٹا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا دوسرا میچ دوپہر دو بجے لاہور ہاکس اور ڈی ایچ اے وائلڈ بیئرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان رگبی یونین کے مینجر ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سید معظم علی شاہ کے مطابق ڈیزرٹ کیمبل ڈویژن ٹو سے فاتح ہیں جبکہ فاٹا کی ٹیم ڈویژن نارتھ کی فاتح ٹیم ہے ۔ ان دونوں ٹیموں سے جیتنے والی ٹیم اگلے سال اگلی ڈویژن میں آجائے گی۔ ڈویژن ون میں لاہور ہاکس اور ڈی ایچ اے وائلڈ بیئرز آپس میں میچ کھیلیں گی۔

متعلقہ عنوان :