لاہور، بنگالی کمیونٹی محب وطن ہے ، شناخت کا حق دیا جائے ، ثروت اعجاز قادری

قومی شناختی کارڈ میں اجراء نہ کرنا سمجھ سے بالاتر عمل ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بنگالی کمیونٹی محب وطن ہے انہیں ان کی شناخت کا حق دیا جائے ،قومی شناختی کارڈ میں اجراء نہ کرنا سمجھ سے بالاتر عمل ہے ،ربیع الاول سے پہلے تمام گلی ،محلوں اور سڑکوں کی پیوند کاری کی جائے ،محرم الحرام کی طرح ربیع النور کے جلسے وجلوس اور ریلیوں کو لائوڈ اسپیکر ایکٹ سے متثنٰی قرار دیا جائے ،عاشقان رسول کراچی سمیت پورے ملک کویوم ولادت مصطفی ﷺ کے موقع پر سبز پرچم اور برقی قمقموں سے سجائیں ،ہر گلی ،محلے ،شہر ،گھرگھر ،قریہ قریہ ،بستی بستی دورود وسلام سے گونج اٹھے گی ،سرکار کی آمد مرحبا کی صدائوں میں امن کے پرچم کو بلند کریں ،24دسمبر کو نشتر پارک میں جانثاران مصطفی ﷺ کانفرنس کرینگے ،عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے پر الزامات لگا کر ٹائم پاس کررہے ہیں ،پاکستان سنی تحریک ذات پات رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر عوامی مسائل کا حل چاہتی ہے ،بنگالی کمیونٹی کو شناختی جاری کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہونگے ،محب وطن بنگالیوں سے غیروں جیسا سلوک افسوسناک ہے ،مایوسیوں کو فروغ دیکر دہشتگردی کو ختم نہیں کیا جا سکتا ،بنگالیوں کے شناختی کارڈ میں اجراء نہ ہونے کے سبب ان کا روزگار چھین گیا ہے انہیں لانچوں کے ذریعے سمند ر میں مچھلیاں پکڑنے کی اجازت اس لئے نہیں دی جارہی کہ نادرانے ان کے شناختی کارڈ کو روینیو نہیں کیا ،اعلیٰ حضرت امام احمد رضا نے عشق ومحبت کو فروغ دیکر باطل قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیئے ،باطل قوتیں جو اسلام میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتی تھی اعلیٰ ٖحضرت امام احمد رضا نے عشق رسول ﷺ سے سرشار ہوکر ان باطل قوتوں کے ناپاک عزائم سے مسلم امہ کو آگاہی دی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم وفائے پاکستان وامام احمد رضا ٹیلی فونک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرسینیئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری، محمد شاداب رضا نقشبندی، ودیگر بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری نے کانفرنس سے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے ان کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے ،اہلسنت کی قیادت دوسروں کی طرح نہیں کہ عوام اور کارکنوں کو دوسروں کے رحم وکرم پر چھوڑ کر بنگلے میں اے سی کے مزے لیتے رہیں ،حقوق کے حصول کیلئے یکجا ہو کر اپنی طاقت کا لوہا منوانا ہوگا ،پاکستان سنی تحریک تمام محب وطن پاکستانیوں کے مسائل کا حل چاہتی ہے ،حکومت دعو ئوں کے بجائے عملی طور پر عوام کے مسائل حل کرئے ،مایوسیوں کا خاتمہ کرکے ہی دہشتگردی کو مکمل جڑ سے ختم کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اعلیٰ حضرت نے باطل قوتوں کا مقابلہ قلم کی طاقت سے کیا ،دین اسلام میں بگاڑ پیدا کرنیوالوں کو نہ صرف بے نقاب کیا بلکہ علمی دلائل سے ان کا رد کیا ،اسلام دشمن قوتیں جو مسلمانوں کے دلوں سے عشق رسول ﷺ کو ختم کرنا چاہتی تھی ان کے ناپاک عزائم کو ختم کرنے کیلئے عالم اسلام کے مسلمانوں کے دلوں میں عشق رسول منور کیا اور دنیا کو بتادیا کہ عشق رسول ﷺ کے بغیر زندگی بے معنی ہے

متعلقہ عنوان :