صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر دو لیفٹیننٹ جنرلز کو کو جنرلز کے عہد وں پر ترقی دیدی

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر دو لیفٹیننٹ جنرلز کو کو جنرلز کے عہد وں پر ترقی دیدی ہے ، ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے ترکمانستان سے واپسی کے فوراً بعد ایوان صدر اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔’ جس مین انہیں ترکمانستان کے دورے بارے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں صدر مملکت ممنون حسین سے وزیراعظم نے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ سٹاف کمیٹی کیلئے زبیر محمود حیات کو جنرلز کے عہدوں پر تقرری کیلئے ایدوائس دی، صدر مملکت نے وزیراعظم کے مشورے پر دونوں کو جنرلز کے عہدوں پر تقرری کی منظوری دے دی۔ نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور جنرل زبیر محمود حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کی تقرری کا نوٹیفکیشن کل پیر کو جاری کردیا جائے گا۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :