راولپنڈی،اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی جیل سے رہائی کیلئے روبکار جاری

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر2کے جج آصف مجید اعوان نے تھانہ چوٹالہ میں درج اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد ملزم قیصر حسین کی جیل سے رہائی کیلئے روبکار جاری کر دی گزشتہ روز عدالت میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات موصول ہوئے کہ تھانہ چوٹالہ میں درج اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد ملزم اگر کسی دیگر مقدمہ میں نامزد نہیں ہے تو اس کی رہائی کی روبکار جاری کی جائے جس پر عدالت نے ملزم کی رہائی کیلئے روبکار جاری کر دی ملزم کو مذکورہ عدالت سے شہری کو اغوا کرنے کیا الزام میں سزا ہوئی تھی جس نے سزا کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کی تھی جو منظور کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :