ٹیچر کے تھپڑوں کے باوجود عابد شیر علی انسان نہیں بن سکے،سعیدغنی

عابد شیر علی، رانا ثنااللہ کا غصہ دوسروں پر نہ اتاریں، ایسے بگڑے بچے ہی نواز شریف کے لئے خفت کا سبب بن رہے ہیں،بیان

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے وفاقی وزیر عابد شیر علی کی طرف سے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیچر کے تھپڑوں کے باوجود عابد شیر علی انسان نہیں بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی، رانا ثنااللہ کا غصہ دوسروں پر نہ اتارے۔

ایسے بگڑے بچے ہی نواز شریف کے لئے خفت کا سبب بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ نواز شریف مشرف حکومت سے ڈیل صاف انکار کرتے رہے مگر عرب شہزادوں نے ان کے تحریری معاہدے کو سامنے لا کر نواز شریف کو بے نقاب کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر شریف خاندان نے چوری نہیں کی تو سینیٹ میں حزب اختلاف کے ٹی اوآرز تسلیم کیوں نہیں کئے جاتی سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اب پانامہ لیگ بن گئی ہے جس طرح ماضی میں عرب شہزادوں نے نواز شریف اور مشرف کی ڈیل کو بے نقاب کرکے نواز شریف کو جھوٹا ثابت کیا اس طرح ہی قطر کا شہزادہ بھی سیف الرحمن برانڈ جعل سازی کو بے نقاب کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگر آج ملک اور حکومت میں ہے تو یہ محترمہ بینظیر بھٹو شہیداور آصف علی زرداری کا احسان ہے۔