Live Updates

جیکب آباد، تحریک انصاف کی جانب سے سندھ کے ثقافتی دن کے حوالے سے ریلی

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سندھ کے ثقافتی دن کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سندھ کے ثقافتی دن کے حوالے سے ایک ریلی پٹھان ہاؤس سے پی ٹی آئی کے رہنما راز خان پٹھان ، غلام حسین مستوئی، فہد احمد گولو، نواب خان لغاری، آصف علی پٹھان، عبدالطیف بادینی، یار محمد گولو، شہباز لغاری اور دیگر کی قیادت میں نکالی گئی، ثقافتی ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کیا ،ریلی ڈی سی چوک پر پہنچی تو شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ثقافت پیار اور محبت کا درس دیتی ہے سندھ میں رہنے والے تمام قبیلے سندھی ہیں، سندھی ٹوپی اور اجرک ہماری شان ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔

#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات