کراچی ،پیما کی دو روزہ میڈیکل کانفرنس کا آغاز ،پہلا سیشن عبدالستار ایدھی سے منسوب

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) پیما کراچی کی دو روزہ میڈیکل کانفرنس کا آغاز ہو گیا،پہلے روز مختلف سیشنز سے بلال ایدھی، پروفیسر ادیب رضوی، پروفیسر عبدالغفار بلو، ڈاکٹر عبدالمالک و دیگر کا خطاب پہلا سیشن عبدالستار ایدھی سے منسوب کیا گیا تھا، مقررین کا خراج تحسین۔ پہلے روز کیریئر گائیڈنس سیمینار کا بھی انعقادبابائے خدمت مولانا عبدالستار ایدھی سے منسوب کیا گیا تھا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمیں تمام تر تعصبات سے بالاتر ہوکر انسانوں کی خدمت کرنی ہوگی۔

نامور ٹرانسپلانٹ سرجن اور ایس آئی یو ٹی کے سربراہ پروفیسر ادیب الحسن رضوی نے کہا کہ مولانا ایدھی اپنی وفات کے بعد بھی ہمیں ایک ایسا فلسفہ عطا کرکے گئے ہیں جوکہ انسانیت کی خدمت کے لیے ایک نئی راہ متعین کرے گا۔

(جاری ہے)

ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ مولانا عبد الستار ایدھی کے انتقال کے بعد فائونڈیشن کو ملنے والے فنڈز میں کمی آنے سے فلاحی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس موقع پر پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبد المالک ، کانفرنس کے چیئرمین پروفیسر اقبال آفریدی،معروف ماہر اطفال پروفیسر عبد الغفار بلو،پیما کراچی کے صدر اور آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عاطف حفیظ صدیقی، ہینڈزکے سربراہ پروفیسر عبد الغفار بلواوراخوت فائونڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے بھی خطاب کیا۔

کانفرنس کے پہلے روزہ ہونے والے مختلف سائیٹیفک سیشنز سے انڈس اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عبد الباری ، چلڈرن کینسر اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر شیمول محمد اشرف ، پروفیسر سہیل اختر، ڈاکٹر عظیم الدین نے خطاب کیا۔کانفرنس میں نوجوان ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کے لیے کیریئر گائیڈنس سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں ڈاکٹروں نے شرکت کی، پروفیسر واسع شاکر، ڈاکٹرعاطف حفیظ صدیقی ، جمشید احمد، ڈاکٹر ذیشان حسین انصاری اور دیگر نے خطابات میں کہا کہ پاکستانی ڈاکٹروں کے لیے نا صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں سیکھنے اور کام کرنے کے مواقع موجود ہیں لیکن انہیںچاہیے کہ وہ پوری دنیا سے سیکھ کر اپنے وطن واپس آئیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کریں ۔ #

متعلقہ عنوان :