سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد

ایک کروڑ سے زائد آبادی والے شہر میں لوگ صاف پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں ،امیر جماعت اسلامی لاہور

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ حکمران عوام کو بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں لاہور شہر میں سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام لا چار اور بے بس دیکھائی دیتی ہے جس کی بڑی وجہ ادویات کی عدم دستیابی اور پیرامیڈیکس و نرسنگ سٹاف کا مریضوں اور لواحقین کے ساتھ انسانیت سوز رویہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ شہر کے بڑے ہسپتال جن میں جنرل ہسپتال ، جناح ہسپتال ، میو ہسپتال ، سروس ہسپتال میں غریب عوام ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے پریشان اور بے بس نظر آتے ہیں ،بعض اوقات ادویات موجود ہونے کے باوجود متعلقہ سٹاف ادویات کی پرچیاں مریضوں کے لواحقین کے ہاتھوں میںتھما دیتے ہیں اس سب کے باوجود پنجاب حکومت صحت کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے تو کرتی ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایک کروڑ سے زائد آبادی والے شہر میں لوگ پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں ،ناقص اور آلودہ پانی پینے کی وجہ سے ہپیا ٹائٹس و متعدد بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں اور یہ بیماریاں گندہ سیوریج ملا پانی استعمال کرنے کی وجہ سے مسلسل بڑھ رہی ہیں ہپیا ٹائٹس کے ٹیکے سرکاری ہسپتالوں میں ناپید ہیں جبکہ میڈیکل سٹورز پر اس بیماری کے ٹیکے اورگولیاں انتہائی مہنگے ہونے کے باعث غریب عوام کی پہنچ سے دور ہیں ۔

ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ پنجاب حکومت اور ان کے مشیر صحت کے حوالے سے بیانات اور پریس کانفرنسز میں اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کرنے کی بجائے سرکاری ہسپتالوں کی فعالیت اور کارکردگی کے نظام کو بہتر اور مضبوط بنائیںاور پیرامیڈیکس ا ور نرسنگ سٹاف کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ٹرنینگ کورسز کا انتظام کیا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :