خواجہ سراؤں نے ضلعی کچہری اسلام آباد میں حقوق کے تحفظ کیلئے میلہ سجا لیا

اپنے حقوق کے لیے آگاہی ٹیبلو کا شاندار مظاہرہ

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء)خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد نے ضلعی کچہری اسلام آباد میں اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے میلہ سجا لیا، خواجہ سراؤں کی جانب سے اپنے حقوق کے لیے آگاہی ٹیبلو کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ایک نجی تنظیم خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہے، اسلام آباد بار کونسل کی رکن مس شازیہ ایڈووکیٹ کی دعوت پر ضلع کچہری میں تحفظ حقوق خواجہ سراؤں اور معاشرے میں ہونے والی زیادتیوں پر مبنی ایک ٹیبلو پیش کیا، ٹیبلو میں ناظرین کو خواجہ سراؤں سے ہونے والے امتیازی سلوک اور ان کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی دی گئی، اس موقع پر ضلعی کچہری اسلام آباد کے وکلاء کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ مقدمات کی پیروی کے لیے آئے ہوئے سینکڑوں سائلین بھی موجود تھے، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد وقاص نے ٹیبلو کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراؤں کو اپنی زندگی اپنے طریقے اور آزادی سے جینے کا مکمل حق حاصل ہے، خواجہ سراؤں سے ہونے والے امتیازی سلوک کی پرزور مذمت کرتے ہیں،ویژن آرگنائزیشن کی سینیئر عہدے دار خاتون نے کہا کہ معاشرے میں خواجہ سراؤں سے ہونے والا سلوک قابل خدمت ہے، خواجہ سرا خواہ وہ مردانہ خصوصیات کا حاصل ہو یا زنانہ کو کسی صورت بھی نفرت، امتیازی سلوک اور ظلم و زیادتی کا تحمل نہیں ہو سکتا، خواجہ سرا بھی عام پاکستانی شہری ہیں اور انہیں باقی ملکی شہریوں کی طرح جینے کا مکمل حق حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔

�قار/حسن/عدنان)