لاہور ،حکومت مودی کی آبی جارحیت کی دھمکی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے،

سنی اتحاد کونسل

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی رہنمائوں سید جواد الحسن کاظمی، صاحبزادہ حسن رضا، مفتی محمد حبیب قادری، میاں فہیم اختر، ملک بخش الٰہی، مولانا محمد اکبر نقشبندی اور صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت مودی کی آبی جارحیت کی دھمکی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے۔

وزیر اعظم کو احتساب سے بچانے کیلئے چوبیسیوں آئینی ترمیم لائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

خد ا کرے نیا آرمی چیف راحیل شریف کا صحیح نعم البدل ثابت ہو۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے بڑے آپریشن کی ضرورت ہے۔ بھارت آبی جارحیت کے ذریعے سندھ طاس معاہدے اور عالمی قوانین سے انحراف کررہا ہے۔ ہماری وزارت خارجہ بھارت کی مذمت سے آگے نہیں بڑھتی ۔ کھرب پتیوں نے سیاست کو یرغمال بنا رکھا ہے اور عام آدمی کا سیاست میں داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ مودی کی پانی بند کرنے کی دھمکی اعلان جنگ ہے۔ ارکان اسمبلی کی تنخواہیں بڑھ گئی ہیں لیکن حاضری نہیں بڑھ سکی۔