لاہور، بار او ر بنچ کو اپنی اپنی حدود میں کردار ادا کرنا ہے، جسٹس سید منصور علی شاہ
سیاست کی نظام عدل میں کوئی جگہ نہیں ہے اس سے سسٹم میں خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ
ہفتہ 26 نومبر 2016 22:29
(جاری ہے)
لاہور کے مقامی ہوٹل میں کانفرنس کا انعقادلاہور کی ضلعی عدلیہ کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں مسٹر جسٹس محمد قاسم خان، مسٹر جسٹس مجاہد مستقیم احمد، مسٹر جسٹس طارق افتخار احمد، مسٹر جسٹس حبیب اللہ عامر، جسٹس (ر) فضل کریم، جسٹس (ر) اعجاز نثار، معروف قانون دان عابد حسن منٹو ، ایس ایم ظفر، رجسٹرار سید خورشید انور رضوی، ممبر انسپکشن ٹیم سردار طاہر صابراور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گجانہ سمیت جوڈیشل افسران، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔
چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ بار اور بنچ نظام عدل کے اہم اجزاء ہیں ان میں دوری نہیں ہونی چاہیے۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ انہوں نے بطور چیف جسٹس روز اول سے اصلاحات اور احتساب کا عمل شروع کر دیا تھا۔ ایسے ججز جن کی شہرت پر سوالیہ نشان تھا ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، جوڈیشل افسران کی کارکردگی رپورٹس کے فارمیٹ میں بہتری لانے کا عمل شروع کیا گیا، ضلعی عدلیہ کو فعال بنانے کیلئے اصلاحی عمل شروع کیا گیا اور جوڈیشل اکیڈمی کو جدید خطوط پر استوار کیا۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ بطور چیف جسٹس میری یہ ذمہ داری ہے کہ مقدمات کے جلد از جلد فیصلے کئے جائیں، عدالتوں میں بروقت کام کو یقینی بنایا جائے، اس کے علاوہ میرا کوئی کا م نہیں ہے۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ ضلعی عدلیہ نظام انصاف میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور مشکل حالات میں کام کرنے والے جوڈیشل افسران خصوصاًً خواتین ججز قابل تعریف ہیں۔ فاضل چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ضلعی عدلیہ اور لاہور ہائی کورٹ میں جدید ترین کمپیوٹرائزڈ آٹومیشن سسٹم لا یا جارہا ہے اور پاکستان میں پہلی بار لاہور میں ADR سسٹم بھی لایا جا رہا ہے۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت عالیہ کی ایک سو پچاس سالہ تقریبا صرف عدالت عالیہ لاہور کے جج صاحبان کی ہی نہیں، یہ تقریبات عدلیہ، وکلاء، ضلعی عدلیہ، عدالتی سٹاف اور پولیس سمیت تمام اداروں ، سول سوسائٹی اور صوبے بھر کی عوام کی ہیں۔ صوبے بھر کی تمام ضلعی عدالتوں میں منعقدہ تقریبات میں سول سوسائٹی، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور بچوں نے بھر پور شرکت کی۔فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت عالیہ لاہور میں نئے ججز کی تعیناتی شفاف انداز میں ہوئی، صوبہ بھر سے موصول 280 ناموں کی سکروٹنی کی گئی اور تمام پیرامیٹرز پر پورا اترنے والے 14 ناموں کی سفارش کی گئی جو آج عدالت عالیہ لاہو رکا حصہ ہیں۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ آج ہم سیاست کا شکار ہو گئے ہیں لیکن ہم بار ز کو دعوت دیتے ہیں کہ تمام معاملات بات چیت سے حل کریں اوراس نظام کی بقاء کی خاطر کام کریں۔ فاضل چیف جسٹس نے کانفرنس میں شرکت کرنے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا عابد حسن منٹو اور ایس ایم ظفر کی موجودگی تمام بارز کی موجودگی کے برابر ہے۔ قبل ازیں کانفرنس سے جسٹس (ر) فضل کریم، ایس ایم ظفر، عابد حسن منٹو، جگنو محسن، نذیر احمد گجانہ سمیت دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سیشن کورٹس لاہور کی جانب سے فاضل چیف جسٹس ، ججز اور معزز مہمانوں کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.