ڈاکٹر طاہر القادری کی بہو غزالہ حسن قادری نے ڈاکٹریٹ مکمل کر لی

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:27

ڈاکٹر طاہر القادری کی بہو غزالہ حسن قادری نے ڈاکٹریٹ مکمل کر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی بہو اور ان کے صاحبزادے تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین کی اہلیہ غزالہ حسن قادری نے یونیورسٹی آف برمنگھم یوکے سے ڈاکٹریٹ مکمل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مقالہ ’’پاکستان میں قانون خلع میں اصلاحات ‘‘تھا جس کی کامیاب تکمیل پر انہیں گزشتہ روز پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی گئی ہے۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری اور تحریک منہاج القرآن و عوامی تحریک کے رہنمائوں نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :