قمر جاوید باجوہ سے بھی قوم کو بہت سے امیدیں وابستہ ہیں انشاء اللہ وہ قوم کو کبھی ناامید نہیں کریںگے، مفتی محمد نعیم

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:25

قمر جاوید باجوہ سے بھی قوم کو بہت سے امیدیں وابستہ ہیں انشاء اللہ وہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے جنرل جاوید قمر باجوہ کو پاک فوج کا سپہ سالار مقرر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف کا عہدہ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ، ندیم باجوہ خوش قسمت ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے سب مضبوط اسلامی فوجی قوت کا سپہ سالارکے عہدے سے نوازا ، امید کرتے ہیں کہ وہ جنرل راحیل شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک وملت کا نام روشن اور فوج کے مورال کو مزید بلند کرنے میں کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل شریف کی خدمات ملک وملت کے ناقابل فراموش ہیں انہوں نے ملک دشمن عناصر کو شکست سے دوچارکرنے کے ساتھ افواج پاکستان کو پوری دنیا کی سب سے مضبوط اسلامی فوجی قوت بنانے میں اہم کردار اداکیا اور قمر جاوید باجوہ سے بھی قوم کو بہت سے امیدیں وابستہ ہیں انشاء اللہ وہ قوم کو کبھی ناامید نہیں کریںگے۔

متعلقہ عنوان :