مصباح الدین فرید کی ہدایت پر واٹربورڈ کے ڈسکنکشن اسکواڈ کا سعید آباد میں آپریشن ،5 غیرقانونی ہائیڈرنٹس مسمار

واٹربورڈ کی مرکزی لائن سے لئے گئے پانی کی45غیر قانونی کنکشن منقطع کردیئے گئے،یومیہ 5لاکھ گیلن پانی کی چوری روک دی گئی

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید کی ہدایت پر واٹربورڈ کے ڈسکنکشن اسکواڈ کا سعید آباد میں آپریشن ،5 غیرقانونی ہائیڈرنٹس مسمار اور واٹربورڈ کی مرکزی لائن سے لئے گئے پانی کی45غیر قانونی کنکشن منقطع کردیئے گئے،یومیہ 5لاکھ گیلن پانی کی چوری روک دی گئی ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ سعید آباد میں زیر زمین پانی کے 4غیر قانونی ہائیڈرنٹ قائم ہیں جن سے شہریوں کو مہنگے داموں پانی فروخت کیا جارہا ہے،اس اطلاع پر ایم ڈی واٹربورڈ نے واٹربورڈ کے خصوصی ڈیمولیشن اسکواڈ کو غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت کی،واٹربورڈ کے سپرنٹنڈنگ انجینئرآصف قادری نے ایم ڈی کے احکامات پر بھاری مشینری کے ساتھ اور پولیس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے قاسم سندھی ،مسکین نیازی ، حاکم نیازی ،نواز بلوچ اور عارف میاں کے ہائیڈرنٹس مسمار کردیئے ،اسکواڈ نے پانی کی غیر قانونی کاروبارمیں استعمال ہونے والی مشینری اور اوزار بھی قبضے میں لے لئے دریں اثناء اسی علاقہ میں واٹربورڈ کی 33 انچ قطر کی پائپ لائن سے غیرقانونی طور پر لئے گئے 45کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں ،ان کنکشن سے روزانہ 5 لاکھ گیلن پانی چوری ہورہا تھا ، جبکہ مرکزی لائن میں پڑنے والے رساؤ سے بھی بڑی مقدار میں پانی ضائع ہورہا تھا ،ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا جارہا ہے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے اس کامیاب کارروائی پر خصوصی ڈسکنکشن اسکواڈ کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں جہاں بھی غیر قانونی ہائیڈرنٹ یا کنکشن کی اطلاع ملے اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :