پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی دو روزہ دورے پر بلوچستان پہنچ گئے

کوئٹہ میں کارکنان اور ذمہ داران کی بڑی تعداد نے مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کا استقبال کیا،رہنمائوں کاپاکستان ہائوس کوئٹہ کا دورہ کارکنان کو تلقین کی کہ ماضی کو بھول کر زندگی پاکستان اور آئندہ آنے والی نسلوں کی بہتری کے لئے گذاریں، مصطفی کمال

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:25

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی دو ..
کوئٹہ+ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی دو روزہ دورے پر بلوچستان پہنچ گئے ،کوئٹہ میں کارکنان اور ذمہ داران کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا ،اس موقع پر رہنمائوں نے پاک سر زمین پارٹی بلوچستان کے مرکزی دفتر پاکستان ہائوس کوئٹہ کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے مختلف سیاسی رہنمائوں ،برادریوں کے معززین، وفود اور ذمہ داران و کارکنان سے ملاقات کی ،انہوں نے مختلف برادریوںاور وفود کی شمولیت پرشکریہ ادا کیااور کارکنان کو تلقین کی کہ ماضی کو بھول کر زندگی پاکستان اور آئندہ آنے والی نسلوں کی بہتری کے لئے گذاریں، اس موقع پر پارٹی کے تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا جہاںبلوچستان کی تمام ڈسٹرکٹ کمیٹیز کی تنظیم سازی کے بعد یونین کائونسل کی صطح پربھی تنظیم سازی کا باقائدہ آغاز کر دیا گیا ۔