آصف علی زرداری کا اور بلاول بھٹو زرداری کا عہدہ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، وقار مہدی، سینیٹر سعید غنی

ہم 2018 میں بلاول کو وزیر اعظم بنا کر دم لیں گے ۔ ہمیں پارٹی میں نیا ورکر لانا ہے اور اسکے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:25

آصف علی زرداری کا اور بلاول بھٹو زرداری کا عہدہ دینے پر شکریہ ادا کرتا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) پی پی پی سندھ کے صوبائی جنرل سیکریٹری اور ڈویژنل جرنل سیکریٹری وقار مہدی اور سینیٹر سعید غنی اپنی نامزدگی کے بعد کل پہلی بار سندھ سیکریٹریٹ پہنچے جہاں کراچی بھر سے آئے کارکنان نے انکا استقبال کیا کارکنان کی بڑی تعداد نے وقار مہدی اور سینیٹر سعید غنی کو پھولوں کو ہار پہنانے اور سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پیش کی۔

اس موقعے پر کراچی ڈویژن کیسابق عہدیدار بھی موجود تھے۔ وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت اور کراچی ڈویژن کے نامزد جنرل سیکرٹری سینیٹر سعید غنی نے اس موقعے پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترم آصف علی زرداری کا اور بلاول بھٹو زرداری کا عہدہ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں انکا کہنا تھا کہ اس بار ہمیں مختلف چیلنجز درپیش ہیں جنہیں ماضی میں آصف علی زرداری سے بخوبی حل کیا اور اب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھی ان مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سعید غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید بی بی نے جس طرح دہشتگردوں کو چیلنج کیا بلاول بھٹو زرداری بھی انھیں ایسے ہی للکار رہے ہیں۔ بلاول کو 28سال کا نوجوان سمجھنے والے آج بلاول کی سیاست کو سلام پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 2018 میں بلاول کو وزیر اعظم بنا کر دم لیں گے ۔ ہمیں پارٹی میں نیا ورکر لانا ہے اور اسکے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

16 اکتوبر کی ریلی نے ثابت کردیا کہ یہ شہر پی پی پی کا ہے۔ پی پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ بہت جلد تمام تنظیمیں مکمل کرلیں گے اور کارکنان کے نئے جذبے کے ساتھ اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پورے ملک سے اگلا انتخاب جیتیں گے۔ پی پی پی کے کارکنان نے ہمیشہ کھڑے وقت میں بہترین نتائج دیے اور اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ پی پی پی محنت کشوں کی جماعت ہے اور محنت کش ہی آپ میں سے آپ کے عہدیدار چنے گئے۔ آخر میں نئے عہدیداروں اورکارکنوں نے شہدا گیلری میں حاضری دی اور شہدا کے لیے دعا کی گئی۔