سابق چیئرمین فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کو رہا کردیا گیا

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) سابق چیئرمین فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کو رہا کردیا گیا۔ نثار مورائی کے وکیل کے مطابق انہیں ہفتہ کی صبح کراچی میں سٹی کورٹ کے قریب سے حراست میں لیا گیا تھا۔نثار مورائی کو اس سے پہلے بھی غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نثار مورائی پاکستان پیپلز پارٹی کی کئی شخصیات کے قریب رہے ہیں اور انہیں سیاسی بنیادوں پر ہی فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا۔فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کا قیام 1945 میں آیا تھا جس کا مقصد مچھلی کے جال کے لیے نائیلون اور کشتیوں کے لیے بیرون ملک سے انجن کی درآمدات شامل تھا اور اس وقت اس کا دفتر لیاری کے علاقے کھڈہ مارکیٹ میں ہوتا تھا۔فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کو ایک بورڈ چلاتا ہے جس کے 11اراکین ہیں جن میں 7کو فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نامزد کرتی ہے جبکہ 8 ڈائریکٹرز کے نام صوبائی حکومت کی جانب سے تجویز کیے جاتے ہیں۔