لاہور،فیکٹری ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پر 5 بچوں کے باپ کو قتل کر دیا گیا ،ڈاکو فرار

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر 5 بچوں کے باپ کو قتل کر دیا گیا واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گلستان کالونی چونگی امرسدھو کا رہائشی 45سالہ عاشق علی اپنی بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر اسے ہسپتال لے کر جا رہا تھا کہ راستے میں قبرستان کے قریب ڈاکووں نے اسے روک کر لوٹنے کی کوشش کی اس دوران عاشق علی نے مزاحمت کی جس پر ڈاکووں نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عاشق علی شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے 45سالہ عاشق علی کو فوری طبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں داکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی اطالع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :