وزیر اعظم کا فیصلہ بہت دانشمندانہ اور خوش آئند ہے،مریم اورنگزیب

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیر اعظم کا فیصلہ بہت دانشمندانہ اور خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیرمملکت نے کہاکہ جس طرح وزیراعظم نے جنرل راحیل شریف کا انتخاب کیا تھا جنہوں نے بہت ہی احسن طریقے سے وزیراعظم کی دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب ، کراچی آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان پر علمدرآمد کیا۔ جنرل قمر باجوہ انشائ اللہ اس تسلسل کو جاری رکھیں گے۔آج کا دن اس بات کا عکاس ہے کہ ادارے مضبوط اور مستحکم ہو رہے ہیں۔