حکمرانوں میں نریندر مودی کا نام لیکر جواب دینے کی جرات نہیں ہے ، شاہ محمود قریشی

بھارت سرحدوں پر مسلسل گولہ باری کرکے ہمارے فوجی جوانوں اور رہائشیوں کو شہیدکرررہاہے ،جبکہ ہمارے ملک کے وزیراعظم بھارتی کیلا کھانے میں مصروف ہیں سندھ کی عوام سے جھوٹے وعدے کرکے لوگ اسمبلیوں تک پہنچ گئے ہیں مگر انہوں نے وہاں جاکر کبھی بھی سندھ کے حقو ق کی بات نہیں کی ہے میں سندھ کے دورے میں سندھ کی عوام سے ووٹ مانگنے نہیں آیا بلکہ ان کے درمیان پیار باٹنے آیاہوں، جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:23

حکمرانوں میں نریندر مودی کا نام لیکر جواب دینے کی جرات نہیں ہے ، شاہ ..
مٹھی + تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے تھرپار کے گائوں جیسے جو پارمیں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکمرانوں میں نریندر مودی کا نام لیکر جواب دینے کی جرات نہیں ہے ،بھارت ہماری سرحدوں پر مسلسل گولہ باری کرکے ہمارے فوجی جوانوں اور رہائشیوں کو شہیدکرررہاہے ،جبکہ ہمارے ملک کے وزیراعظم بھارتی کیلا کھانے میں مصروف ہیں ،تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر عارف علوی ،حلیم عادل شیخ اور دیگر گزشتہ روز کراچی سے اندرون سندھ کے دورے پر نکلے تھے دوسرے روز پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کی جانب سے رہنمائوں کے اعراز میں عمر کوٹ سمیت تھرپارکر کے مختلف مقامات پرشاندار استقبالیہ دیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں جمع کارکنان نے رہنمائوں پر پھولوں کو نچھاور کیااور پارٹی کے چیئرمین عمران خان اور دیگر قائدین کے حق میں نعرے لگائے ،دوسرے روز نکلنے والا قافلہ مختلف مقامات سے ہوتا ہوا نواب شاہ پر جاکر اختتام پزیر ہوا جہاں کارکنوں کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف استحصالی عناصر اور ظالموں کے خلاف ایک طویل جنگ لڑ رہی ہے ،میں سندھ کے دورے میں سندھ کی عوام سے ووٹ مانگنے نہیں آیا بلکہ ان کے درمیان پیار باٹنے آیاہوں ،جبکہ سندھ کی عوام سے جھوٹے وعدے کرکے لوگ اسمبلیوں تک پہنچ گئے ہیں مگر انہوں نے وہاں جاکر کبھی بھی سندھ کے حقو ق کی بات نہیں کی ہے ،میں روز ٹی وی پر دیکھتا ہوں کہ تھر پارکر میں بھوک اور بیماریوں سے چار سے پانچ بچے اپنی جانوں سے چلے جاتے ہیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ حکومتی نمائندے یا کام کرنے کو تیار ہی نہیں ہیں ،انہوں نے کہا کہ 24ویں آئینی ترمیم کی ہم مکمل مخالفت کرینگے ،حکومت کا یہ حربہ ہم کسی بھی حال میں کامیاب نہیں ہونے دینگے , انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آلو پیاز سے لیکربھارت کی تمام چیزوں کی برآمدگی پر پابندی لگائی جائے ،انہو ںنے کہا کہ میں اس وقت سرحد پر کھڑا ہواکر بھارتی وزیراعظم کو للکار رہاہوں کہ اگر اس نے پاکستان کا پا نی بند کیا توتھر پاکر سے لیکر کشمیرتک کا بچہ بچہ بھارت کا جینا حرام کردیگا،انہوں نے جنرل قمر جاویدباجوہ کو نئے آرمی چیف بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے دوچار ہے بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کرکے شہریوں کو نقصان پہنچا رہاہے جبکہ اس وقت کراچی کی صورتحال بھی کچھ زیادہ بہتر نہیں ہیں ان چیلنجزمیں ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ دارویوں کو اچھی طرح سے نبھا سکیں گے جبکہ ان کے پاس دنیا کی سب سے زیادہ بہادر فوج ہے جس کا دہشت گردی کے خلاف مورال بلند ہے ،جبکہ انہو ں نے جنرل راحیل شریف کی خدمات کا زکر بھی کیا اور کہا کہ جس انداز میں انہوں نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی ہے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔