پشاور،مختلف بیماریوں کی روک تھام کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) موبائل ہسپتال پروگرام فاٹا جو ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ فاٹا کی سرپرستی میں کام کررہی ہے۔ فاٹا کے مختلف علاقوں میں جہاں پر صحت کی سہولت میسر نہیں ہے۔ لوگوں کو طبعی سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں FRبنوں کے دور دراز علاقوں، شاہ مریب خیل ، نورال سردی خیل ،بی ایچ یو شیر گل میں مختلف بیماریوں کی روک تھام کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ماہر ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکس سٹاف اور سپورٹنگ سٹاف کے زیر نگرانی ان علاقوں کے غریب لوگوں کو مفت طبعی سہولتیں فراہم کی گئی یہ کیمپ مسلسل تین روز تک جاری رہا۔ جس میں 5281مریضوں کو مفت طبعی سہولیات فراہم کی گئی۔ فری میڈیکل کیمپ جس میں مریضوں کے 24ایکسرے بھی نکالے گئے اور اسکے علاوہ مریضوں کے مختلف 154لیبارٹی ٹیسٹ بھی کئے گئے۔

(جاری ہے)

ان کمپین کا مقصد قبائلی علاقوں میں بیماریوں سے بچائوکی بارے میں شعورپیدا کرنے اور ساتھ میں علاقے کے لوگوں کو ان کے دروازے پر مفت طبعی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔

علاقے کے لوگوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈائریکٹر ہیلتھ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے علاقے میں ہر مہینے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرواتے ہیں جس سے ہزاروں کے تعداد میں علاقے لوگ مریض مستفید ہورے ہیں۔

متعلقہ عنوان :