پشاور،پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،38افرا د گرفتار ،د دستی بم ،اسلحہ اور منشیات برآمد

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سٹی اور رورل ڈویژنز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 6 خطرناک اشتہاری مجرموں سمیت132جرائم پیشہ مشتبہ ومنشیات فروش اور غیر قانونی طور پر رہائش پزیر 38افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو عدد دستی بم اور بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان کی نگرانی میں متعلقہ ایس پیز کی زیر قیادت ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز ،لوکل پولیس نفری،لیڈی پولیس،سنیپر ڈاگ،وی وی ایس،سی ار وی ایس،آئی وی ایس اور بی ڈی یوپر مشتمل پولیس پارٹی نے سٹی اوررورل سرکلز کے مختلف تھانہ جات( تھانہ آغہ میر جانی شاہ،تھانہ دائود زئی،تھانہ ریگی اور دیگر تھانوں ) کے مختلف علاقوںمیں قتل ،اقدام قتل،ڈکیتی ،راہزنی اور دیگر سنگین مقدمات میںمطلوب اشتہاری ملزمان،جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے مجرموں کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے ان چھاپوں اور ناکہ بندیوںکے دوران 6 اشتہاری مجرمان سمیت 132جرائم پیشہ مشتبہ ومنشیات فروش اورغیر قانونی طور پر رہائش پزیر 38افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو عدد ہینڈ گرنیڈاور بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات05 عدد کلاشنکوف ،08 عدد رائفل ،01عدد کالاکوف ،4 عدد شارٹ گن،،21عدد پستول،42عدد میگزین،1215عدد کارتوس ، 2کلوگرام چرس اور06 بوتل شر اب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دئیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :