فاٹا کے غیور اوربہادر قبائیل پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑینگے، ملکی دفاع کیلئے خون کے آخری قطرہ تک بہانے سے دریغ نہیں کرینگے،ڈپٹی پوسٹ وارڈن بخت شہزادہ

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) فاٹا کے غیور اوربہادر قبائیل پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑینگے۔ ملکی دفاع کے لئے خون کے آخری قطرہ تک بہانے سے دریغ نہیں کرینگے ۔ ان خیالات کااظہار ڈپٹی پوسٹ وارڈن بخت شہزادہ نے تنظیم سول ڈیفنس کے رضاکاروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس نیوغلہ منڈی میں منعقد ہوئی، اجلاس زیرصدارت حاجی فقیر محمد پوسٹ وارڈن نے طلب کیا تھا، تنظیم کے مختلف پوسٹوں کے پوسٹ وارڈنز صاحبان نے بھی شرکت کی اورلائن اف کنٹرول پر بھی بحث ہوا۔

کہ لائین اف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ اور شیلنگ قابل مذمت ہے لائین آف کنٹرول پر فائرنگ اور شیلینگ اقوام متحدہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے ، بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے پر ارمی چیف جنرل راحیل شریف پاک فوج اور وطن پر جان نچھاور کرنے والوں کوسلام پیش کرتے ہیں، اور مکار دشمن کے حربے ناکام بنانے میں عوام اور سول ڈیفنس کے رضا کارپاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کے خلاف لڑینگے۔

(جاری ہے)

اور ملکی دفاع کے لئے خون کے آخری قطرہ تک بہانے سے دریغ نہیں کرینگے ، سول ڈیفنس کے بخت شہزادہ ڈپٹی پوسٹ وارڈن ، سلطان محمد پوسٹ وارڈن ، حاجی فضل کریم پوسٹ وارڈن ، محمد شعیب ڈپٹی پوسٹ وارڈن اور نادرخان نے شرکت کی اور یہ عہدکیا کہ دشمن کے ناپاک قدموں کو اپنی پاک سرزمین پر قدم رکھنے کا موقع نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :