افغانستان سے پاکستان کو غیر ملکی کمپنی کے مو بائیل کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) افغانستان سے پاکستان کو غیر ملکی کمپنی کے مو بائیل کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، موبائل سیٹس افغانستان سے آنے والے ٹرالر نمبر KBL.38284کے خفیہ خانوں سے برآمد کئے گئے۔

(جاری ہے)

کسٹم ذرائع کے مطابق سپرٹنڈنٹ نعیم کو اطلاع ملی تھی کہ ٹرالر میں 150 کی تعداد میں غیر ملکی مو بائل کمپنی کے موبائل سیٹ سمگل کئے جا رہے ہیں جس پر کارروائی کرتے ہو ئے ٹرالر کے خفیہ خانوں سی150موبائل فون سیٹ بر آمد کرکے ٹرالر اور مال کو تحویل میں لے کر کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :