افغانستا ن سے پاکستان منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

خا صہ دار فورس نے دوران چیکنگ افغا ن شہر ی سے گھی کے ڈبو ں میں رکھی گئی 10 کلو چرس برآمد کرلی

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) افغانستا ن سے پاکستان منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ، خا صہ دار فورس نے گیٹ پر چیکنگ کر تے وقت پیدل چلنے والے افغا ن شہر ی کے سا تھ گھی کے ڈبو ں میں 10 کلو چرس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

پاک افغان بارڈر طورخم پر افغانستان سے پاکستان آنے والے جلال آ با د کے شہر ی نو رستان ولدمحمد جان کو طو رخم گیٹ میں چیکنگ کے دوران ان کے سامان گھی کے ڈ بو ں میںدس کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآ مد کی گئی خا صہ دار فو س کے اہلکاروں نے شک کی بناء پرنو رستان کو روک دیا جس کے پا س گھی کے دو ڈبے تھے تلاشی کے دوران جب گھی کے ڈبے کھول دیئے گئے تو اندر سے چر س کو بڑے مہا رت کے ساتھ پیک کر دیا گیا تھا طورخم خا صہ دار فورس کے اہلکاروںنے چرس کو اپنے قبضے میںلے کر اور سمگلر کو لنڈی کو تل حو الا ت منتقل کر دیا جہاں ملزم سے مزید تفتیش کی جائیگی واضح رہے کہ طورخم بارڈر پر یہ سلسلہ کافی عرصے سے چلا آ رہا ہے لیکن سابق نائب تحصیلدار غنچہ گل اس طرف متوجہ نہیں تھے یا انہوں نے دانستہ طور پر آنکھیں بند کر رکھی تھیں

متعلقہ عنوان :