علامہ ناصر خان ترابی کی بلاجواز گرفتاری قابل مذمت ہے، جمات اہلسنّت

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ پیر سید مظہر سعید کاظمی اور مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جماعت اہلسنّت کراچی کے نائب ناظم اعلی علامہ ناصر خان ترابی کی بلا جواز گرفتاری قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کا لائوڈسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے نام پر علامہ ناصر خان ترابی کو گر فتار کرناشرمناک عمل ہے جس پر ملک بھر کے اہلسنّت سراپا احتجاج ہیں۔

سندھ حکومت محب وطن اور پر امن علماء اہلسنّت کو گرفتار کرکے حالات خراب نہ کرے۔ علامہ ناصر خان ترابی کو فی الفور رہا کیا جائے۔ ایسا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے سکتے ہیں۔ سندھ حکومت دہشتگردوں اور بھتہ خوروں کو گرفتار کرنے کی بجائے امن پسند علماء کو گرفتار کرکے دین دشمنی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ گرفتاریاں اور مقدمات اہل حق کو ان کے مشن سے ہٹا نہیں سکتیں۔