فیصل آباد ،شہر کی تاجر برداری کا ایف بی آر کی جانب سے کسٹم ڈیوٹی میںمزید10 فیصد اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) شہر کی تاجر برداری نیFBR کی جانب سے کسٹم ڈیوٹی میںمزید10 فیصد اضافہ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیرعوام پر کسی قسم نیا ٹیکس لگا یا جائے ناہی پہلے سے عائد ٹیکسوں میں اضافہ کیا جائے بصورت دیگر نوکر شاہی کے اس فیصلے سے ملک میںمہنگائی کا مز ید طوفان آئیگا جس نے پہلے ہی کاروبار تباہ اور غریب عوام کی کمر توڑ رکھی ہے صدرانجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا ،چیئر مین الحاج محمد نواز وہرہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ ،میاں شاہد گوگی ،مرزا طالب صدیق بیگ ،حافظ طاہر جمیل میا ں،حاجی شمشاد حاجی سلیمان،شیخ،،مرزااشرف مغل، شیخ سعید،خواجہ حماد سکا،چوہدری اکرم نے FBR کے چیئر مین کی توجہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے مسئلہ کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ایک عرصہ سے لٹکا ہوا یہ مسئلہ حل نہ ہونے کی وجہ سے تاجروں کی بے چینی اور حکومت بارے انکے تحفظات بڑھ رہے ہیں حکومت کو چاہئیے تھا کہ وہ اسکا فوری نوٹس لیتی لیکن نوکر شاہی کے قل پرزوں نے اسے ایسا نہیں کرنے دیاتاجر رہنمائوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے اپیل کی کہ جسطرح انہوں نے 341 ارب روپے کے زرعی ریلیف پیکج کا اعلان کرکے ملک بھر کے کسانوںکو مطمئن کیا تھا اسی طر ح بینکنگ ٹرانز یکشن پر عائد ٹیکس کٹوتی اور دیگر ٹیکسوں میں اضافہ اور اسکے نفاذ کا اطلاق فوری طور پر واپس لیکر تاجروں کی حوصلہ افزائی اور ان سے اپنی دوستی کو پکا کیاجائے سینئر تاجر رہنمائوںنے کہا کہ ہربار تاجروں کو منفی انداز میں زیر عتاب لایا جاتا ہے اور محصولات کا پورا جال انکے ارد گرد لپیٹ کر مراعات یافتہ طبقات کو اس سے مبرا قرار دیاجاتا حالانکہ یہ طبقہ حکومت کو ایک پائی ٹیکس نہیں دیتا انہوں نے کہاکہ ٹیکسوں میں اضافہ کرنے کی بجائے حکومت کوچایئے تھا کہ اپنے وعدہ کے مطابق مراعات یافتہ طبقہ سے اربوں روپے کے ہڑپ شدہ وہ قرضے واپس لیتی جو سابق حکومت نے معاف کئے ہیں انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ تاجر دوستی کاحق ادا کرتے ہوئے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ کا اعلان کرکے حکومت مخالف تاجروں کو بھی مسلم لیگ زندباد کے نعرے لگانے پر مجبور کر یں

متعلقہ عنوان :