فلم ’کہانی‘ کے سیکوئل ’کہانی ٹو‘ کا ڈائیلاگ پرومو جاری

فلم کی کہانی ایک ایسی عورت کے گرد گھومتی ہوئی نظر آتی ہے جو قتل اور اغوا ء کے جرم میں پولیس کو مطلوب ہے

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:59

فلم ’کہانی‘ کے سیکوئل ’کہانی ٹو‘ کا ڈائیلاگ پرومو جاری
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) بالی ووڈ کی تھرل سے بھرپور بلاک بسٹر فلم 'کہانی کے سیکوئل ’کہانی ٹو‘کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا ہے۔سٴْجے جوش کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں معروف اداکارہ ودیا بالن اور ارجن رام پال مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم کی کہانی ایک ایسی عورت کے گرد گھومتی ہوئی نظر آتی ہے جو قتل اور اغوا ئ کے جرم میں پولیس کو مطلوب ہے۔

(جاری ہے)

اس فلم میں ودیا اور ارجن کے علاوہ ٹوٹارائے چودھری،جگل ہنسراج اور کھراج مکرجی بھی مرکزی کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئینگیودیا بالن کی فلم کہانی2012'میں ریلیز کی جانے والی بلاک بسٹر فلم تھی جس نے دنیا بھر میں کروڑوں کا بزنس کیا اور اس فلم کے لئے ودیا بالن کو نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔واضح رہے یہ فلم رواں سال 2دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :