ہائی پروفائل کیسز سے نمٹنے والے ججز کو ٹریبونل اراکین سے کم تنخواہوں کی ادائیگی کی جاتی ہے،قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:52

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) ہائی پروفائل کیسز سے نمٹنے والے ججز کو ٹریبونل اراکین سے کم تنخواہوں کی ادائیگی کی جاتی ہے جو روٹین امور سے متعلق ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خصوصی عدالتوں کے ججزکئی پروفائل کیسز کی سماعت کررہے ہیں جن میںممبئی حملہ کیس،بے نظیر بھٹو قتل کیس،سابق صدر آصف علی زرداری کا اثاثہ جات ریفرنس،ایفڈرین کیس،سیاستدانوں اور دہشت گردوں کے کیسز شامل ہیں اور دوسری جانب ٹریبونل محدود تعداد میں کیسز سے نمٹتے ہیں۔

(جاری ہے)

تنخواہوں میں یہ فرق قومی اسمبلی میں وزارت قانون وانصاف کی جانب سے تحریر ی طور پر سامنے آیا ہے جس کا سوال ایم این اے اعجاز جاکھرانی نے کیا تھا جس نے خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز میں کام کرنے والے ججز کی تنخواہوں سے متعلق پوچھا تھا۔وزارت قانون کے مطابق وہ ججز جو انسداد دہشت گردی عدالتوں(اے ٹی سی)،احتساب عدالتوں ،نارکوٹیکس کنڑول، بنکنگ کورٹ، سپیشل ایف آئی اے کورٹ اور اینٹی سمگلنگ عدالتوں میں کام کرتے ہیںانہیں دو لاکھ سے زائد تنحواہ اد ا کی جاتی ہے۔دریں اثنا ء ریونیو کسٹم اپیلٹ ٹریبونل اور انٹلکچول پراپرٹی ٹریبول میں کام کرنے والے اراکین کو 3 لاکھ سے زائد تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :