کاسا 1000 کے کنورٹراسٹیشن کا ٹھیکہ : اجلاس دسمبر کے پہلے ہفتے دبئی میں ہوگا

سنگ تو دان تاجکستان اور نوشہرہ پاکستان میں کنورٹرز نصب کئے جانے کی نیلامی کے دستاویزات مرتب کئے جائیں گے

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) وسطی اور جنوبی ایشیاء کے چار ممالک کی مشترکہ ٹرانسمیشن لائن کاسا 1000 کے کنورٹراسٹیشن کا ٹھیکہ دیئے جانے کے دستاویزات مرتب کرنے کے لئے دبئی میں اجلاس ہوگا۔سینٹرل ایشیاء ساوتھ ایشیاء کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق اجلاس 5 اور 6 دسمبر کو دبئی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران سنگ تو دان تاجکستان اور نوشہرہ پاکستان میں کنورٹرز نصب کئیجانے کی نیلامی کے دستاویزات مرتب کئے جائیں گے۔

کنورٹر اے سی کرنٹ کو ڈی سی اور ڈی سی کرنٹ کو اے سی میں تبدیل کرتا ہے۔منصوبے کے سیکریٹریٹ نے یوایس ایڈکی معاونت سے دبئی میں انرجی کانفرنس میں شرکت کی تھی، کانفرنس شرکاء نے ایک ارب سولہ کروڑ ڈالر کے کاسا 1000 منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔منصوبے کے تحت کرغستان اور تاجکستان میں ہائیڈروپروجیکٹ سے بجلی تیار کر کے پاکستان اور افغانستان لائی جائے گی۔ منصوبہ 2020 میں مکمل ہوگا۔۔

متعلقہ عنوان :