اقتصادی راہداری روٹ میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو اولیت دی جائے، سینیٹر حافظ حمد اللہ

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ قوم پرست اگر حقیقت سی پیک کے مسئلے پر مصلحت کا شکار نہیں تو بلوچستان اسمبلی میں اس حوالے سے قرارداد پیش کرے اور مطالبہ کیا جائے کہ اقتصادی روٹ سے صوبے کو حاصل ہونے والے تمام تر منصوبوں پر فی الفور کام شروع کرایا جائے جو کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اس حوالے سے پاس کیے قرارداد کو تقویت بخشے گی اور سندھ اسمبلی بلوچستان کی مخالفت نہیں کریگی اور یوں یہ مسئلہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں چلاجائیگا ‘یہ بات انہوں نے گزشتہ روز بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ جس طرح خیبر پختونخوا اسمبلی نے ایک قرارداد پاس کیا ہے کہ جس میں وفاقی حکومت سے کہاں گیا ہے کہ اقتصادی راہداری روٹ میں خیبر پختونخوا اوار بلوچستان کو اولیت دی جائے اور روٹ کے تحت روڈوں کی تعمیر انڈسریل زون بجلی اور دیگر سہولیات کی تنصیب کی جائے انہوں نے کہاکہ اگر قوم پرست اس مسئلے پر ٹیبل کے نیچے کچھ لے دے نہیں چکے ہیں تو بلوچستان اسمبلی میں ایک اسی طرح کا قرارداد پیش کرے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کریں کہ وہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو اقتصادی راہداری میں اولیت دیتے ہوئے ان دونوں صوبوں کو شامل کریں انہوں نے کہاکہ اس قرارداد کے بعد مجبوراً وفاق کو یا تو بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو شامل کرنا ہوگا یا یہ مسئلہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں چلاجائیگا جہاں پر سندھ ہمارے موقف کی مخالفت نہیں کریگا اور مجبوراً بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے حصے کو اہمیت دیتے ہوئے یہاں پر کام شروع کرایا جائیگا انہوں نے کہاکہ اگر صوبائی حکومت میں شامل جماعتیں صوبے کے عوام کے خیرخواہ ہے تو وہ اس طرح کا قرارداد پیش کریں تاکہ اقتصادی راہداری کے بلوچستان کے حصے پر کام شروع کرایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :