آصف زرداری کا فیڈل کاسٹرو کے انتقال پر اظہارافسوس

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:44

آصف زرداری کا فیڈل کاسٹرو کے انتقال پر اظہارافسوس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کیوبا کے انقلابی اور جدت پسند رہنما ٖفیڈل کاسٹرو کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ صرف کیوبا بلکہ دنیا ترقی پسند اور انقلابی رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ کے قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور فیڈل کاسٹرو کی دوستی میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم کئے تھے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی فیڈل کاسٹرو، ان کے پرستاروں اور عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :