لیاقت بلوچ کی طرف سے جنرل قمر جاوید باجوہ کے تقرر کاخیر مقدم

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو فوج کے نئے سربراہ مقرر ہونے پر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ مثبت اقدام ہے کہ ایک چیف باعزت رخصت ہورہاہے اور دوسرے نے آئین و قانون کے مطابق ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔

(جاری ہے)

ہم توقع رکھتے ہیں نئے آرمی چیف فوج کی عزت اور ساکھ کو جنرل راحیل کی طرز پر آگے بڑھائیں گے اور ملکی دفاع کے لیے قائدانہ کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر تمام ادارے آئین کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اس سے سب کی عزت و وقار میں اضافہ ہوگا ۔