سینیٹر سراج الحق کی جنرل قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:41

سینیٹر سراج الحق کی جنرل قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) جنر ل قمر جاوید باجوہ کے بطور آرمی چیف اور جنرل زبیر حیات کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی سٹاف کے تقرر پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مبارکباد پیش کی ہے اور کہاہے کہ جماعت اسلامی اور قوم کی دعائیں فوج کی نئی قیادت کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

ہم امید کرتے ہیں کہ دہشتگردی کے خاتمے ، کراچی میں امن و امان کے قیام اور بھارتی جارحیت سے نمٹنے کی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فوج کی اجتماعی بصیرت سے آنے والے چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کریں گے اور ملکی تحفظ اور سلامتی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ۔