جنرل قمر جاوید باجوہ نے 24 اکتوبر 1980 ء کو 16 بلوچ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا

کینیڈین فورسز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج ٹورانٹو کینڈا ، نیول پوسٹ گریجویٹ یونیورسٹی مونٹیرے کیلیفورنیا امریکہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں راولپنڈی کور کی کمانڈکر چکے ہیں،حالیہ دنوں میں جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلویشن کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:41

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 24 اکتوبر 1980 ء کو 16 بلوچ رجمنٹ میں کمیشن حاصل ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) نئے مقرر ہونیوالے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 24 اکتوبر 1980 ء کو 16 بلوچ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا وہ کینیڈین فورسز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج ٹورانٹو کینیڈا ، نیول پوسٹ گریجویٹ یونیورسٹی مونٹیرے کیلیفورنیا امریکہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نئے مقرر ہونیوالے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 24 اکتوبر 1980 ء کو 16 بلوچ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا وہ کینڈین فورسز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج ٹورانٹو کینڈا ، نیول پوسٹ گریجویٹ یونیورسٹی مونٹیرے کیلیفورنیا امریکہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔وہ سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کوئٹہ ، کمانڈ اینڈ سٹاف کوئٹہ اور نیشنل ڈیفس یونیورسٹی اسلام آباد میں انسٹرکٹر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ انفنٹری بریگیڈ کے بریگیڈ میجر اور چیف آف سٹاف آف راولپنڈی کور بھی رہے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 16 بلوچ رجمنٹ ، انفنٹری بریگیڈ اور شمالی علاقہ جات میں انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ بھی کی ۔ وہ کانگو میں پاکستانی دستے کے کمانڈر بھی رہے ۔وہ راولپنڈی کور کی کمانڈکر چکے ہیں اور حالیہ دنوں میں جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلویشن کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔