جنرل قمر جاوید باجوہ بطور نرم مزاج جنرل مشہور، آرمی چیف راحیل شریف کے ساتھ طویل وقت گزار چکے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 نومبر 2016 19:48

جنرل قمر جاوید باجوہ بطور نرم مزاج جنرل مشہور، آرمی چیف راحیل شریف ..

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26نومبر2016ء) جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی چیف راحیل شریف کے ساتھ طویل وقت گزار چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔ قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی چیف راحیل شریف کے ساتھ طویل وقت گزار چکے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ اور راحیل شریف ایک ہی جیسا مزاج رکھنے کیلئے جانے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

عسکری ذرائع کی جانب سے یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ بے حد نرم مزاج فوجی جنرل ہیں۔ جبکہ آرمی چیف راحیل شریف کی مدت ملازمت کے آخری چند ماہ کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ مسلسل ان کے ہمراہ رہے۔ دونوں کے درمیان اچھی کوآرڈینیشن پائی جاتی ہے۔ جبکہ یہ بھی دعوی کیا جا رہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف تعیناتی کا مشورہ بھی آرمی چیف راحیل شریف نے ہی وزیراعظم کو دیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نے ان ہی تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف تعینات کیا ہے۔