جنرل قمر جاوید باجوہ ایک شریف آدمی ہیں، فوج میں اپنے رینک سے کم مگر عمر میں بڑے فوجی افسران کی بے حد عزت کرتے ہیں: برگیڈئیر ریٹائرڈ محمود شاہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 نومبر 2016 19:32

جنرل قمر جاوید باجوہ ایک شریف آدمی ہیں، فوج میں اپنے رینک سے کم مگر ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26نومبر2016ء) برگیڈئیر ریٹائرڈ محمود شاہ کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف فوج میں موجود اپنے رینک سے کم مگر عمر میں بڑے افسران کی ہمیشہ بے حد عزت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق برگیڈئیر ریٹائرڈ محمود شاہ کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی شریف انسان ہیں۔ جنرل قمر کبھی کسی سے سختی سے پیش نہیں آتے۔

(جاری ہے)

جنرل قمر فوج میں موجود اپنے ریکنک سے کم لیکن عمر میں بڑے افسران سے کبھی رعب کیساتھ پیش نہیں آتے ان سے ہمیشہ عزت سے پیش آتے ہیں۔ ایک مرتبہ جنرل قمر نے ان سے پوچھا کہ سر آپ مجھ سے ملاقات کیلئے آئے نہیں۔ تو میں نے انہیں بتایا کہ میں آیا تھا لیکن آپ کے سی او ایس نے بتایا کہ آپ موجود نہیں ہیں۔ اس پر جنرل قمر نے جواب دیا کہ سر آپ کو سی او ایس سے رابطے کی کیا ضرورت تھی آپ سیدھا میرے پاس آ جاتے میرے کمرے کے دروازے کو کک لگاتے اور اندر آ جاتے۔