پرویز مشرف اور ڈاکٹر امجد کی جنرل قمرجاوید باجوہ کو آرمی چیف اور جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پرمبارکباد

یقین ہے جنرل قمرجاوید باجوہ اپنے پیش روجنرل راحیل شریف کی پالیسیوںکا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کا دفاع مضبوط تر بنائیں گے، آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنمائوں کاخیرمقدمی بیان

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:30

پرویز مشرف اور ڈاکٹر امجد کی جنرل قمرجاوید باجوہ کو آرمی چیف اور جنرل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئر مین جنرل(ر) پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے جنرل قمرجاوید باجوہ کو چیف آف آرمی سٹاف اور جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کواپنے ایک مشترکہ بیان میں اے پی ایم ایل کے راہنمائوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں اعلیٰ افسران اپنی بہترین پیشہ وارانہ مہارت کوبروئے کار لاتے ہوئے افواج پاکستان کو مزید بلندیوں سے روشناس کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ اپنے پیش روجنرل راحیل شریف کی پالیسیوںکا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اپنی زبردست قیادت میں پاکستان کا دفاع مضبوط تر بنائیں گے۔