حساس علاقوں میں دہشت گردی سے بچنے کے لئے ٹرینوںکے اندر جیمرز لگانے کے لئے ہوم ورک شروع

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) حساس علاقوں میں دہشت گردی سے بچنے کے لئے ٹرینوںکے اندر جیمرز لگانے کے لئے ہوم ورک شروع کردیا ہے بعض مقامات پرٹرینوں کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا ہے جس کے باعث حساس علاقوں میں چلنے والی ٹرینوں کو دہشت گردی سے بچانے کے لئے ان میںجیمرز لگا دیئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میںکوئٹہ جانے والی ٹرینوں میں جیمرز لگا دیئے جائینگے ۔ریلوے کے بعض سیکشنوں میں ریمورٹ کنٹرول بموں کے ذریعے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کے جیمرز لگنے سے ٹرینوں کو ریمورٹ کنٹرول ڈئیوائسز کے ذریعے حملوں سے بچایا جا سکتا ہے ۔ ٹرینوں میں جیمر ز لگا کر ان کا ٹرائل کیاجائے گا ۔