ْ پشاور میوزیم ، سکولوں ، ایم پی اے ہاسٹل میں سیکورٹی کے لئے لگائے گئے واک تھرو گیٹ خراب

پشاور میوزیم کے ملازمین جامعہ تلاشی کے لئے بھی کوئی اقدامات نہیں کر رہے ہیں ،سارا دن موبائل پر مصروف ہونے کی رپورٹ دیدی

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) بنکوں ، ڈسٹرکٹ نا ظم ، پشاور میوزیم ، سکولوں ، ایم پی اے ہاسٹل میں سیکورٹی کے لئے لگائے گئے واک تھرو گیٹ خراب ہو گئے ہیں ۔ قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق پشاور کے چار بنکوں نے صرف واک تھرو گیٹ لگایا ہے جبک 195سے زائد بنکوں نے واک تھرو گیٹ تاحال نہیں لگایا ہے پشاور میوزیم میں واک تھرو گیٹ سرے سے موجود نہیں ہے ۔

جبکہ غیر ملکی اہم شخصیات کی آمد و رفت پشاور میوزیم میں ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور میوزیم کے ملازمین جامعہ تلاشی کے لئے بھی کوئی اقدامات نہیں کر رہے ہیں جبکہ سارا دن موبائل پر مصروف ہونے کی رپورٹ دی ہے ۔ جبکہ میٹل ڈیٹکٹیر بنک سکیورٹی گارڈز کے پاس خراب ہیں ۔ ایم پی اے ہاسٹل میں لگائے گئے تھرو واک گیٹ خراب ہو چکا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ناظم کے دفتر میں لگائے گئے پچاس لاکھ روپے مالیت کے تھرو واک گیٹ خراب ہونے کے باعث اسے گودام میں منتقل کردیا ہے جبکہ اس سے بعض اہم اشیاء بھی چوری ہو گئی ہے ۔

سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد اہم سکولوں ، اہم ترین اداروں کوو اک تھرو گیٹ لگانے کی سفارشات کی تھی تاہم واک تھرو گیٹ درجنوں محکموں ، بنکوں ، ایم پی اے ہاسٹل سمیت دیگر اہم اداروں نے نہیں لگایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :