پشاور، موسم کے سرد ہونے کے باعث شہر کے بیشترعلاقوں میں سوئی ناردرن گیس کی سپلائی متاثر

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) موسم کے سرد ہونے کے باعث شہر کے بیشترعلاقوں میں سوئی ناردرن گیس کی سپلائی متاثر ہو گئی ہے بیشتر علاقوںکے ہو ٹلوں اور سی این جی سٹیشنز کو بھی گیس کی فراہمی نہیں ہو رہی ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات درپیش آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

موسم سرما میں شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس کی سپلائی جزوی طور پر یامکمل طور پر بند ہو جا تی ہے جس سے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ ہو ٹلز مالکان ، سی این جی سٹیشنز کے مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے سی این جی سٹیشنوں میں گیس کا پریشر کم ہونے کے باعث بعض علاقوں میں سی این جی سٹیشن بھی بند کئے گئے ہیں ۔

سوئی ناردرن گیس کے گیس کی فراہمی کو مشکلات کے باعث شہریوں کی جانب سے ایل پی جی کا استعمال بیشتر اوقات کار میں کیا جا رہا ہے ۔جبکہ بعض علاقوں میں گیس کے حصول کے لئے غیر قانونی آلات بھی لگائے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :