گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کا نیا ریکارڈبھی قائم کر دیا

کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ایس ای100انڈیکس 43206پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد42999پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخی سنگ میل عبور کرگئی جبکہ بلندیوں کا نیا ریکارڈبھی قائم کر دیا،کاروبار کے پانچوں دن تیزی کا رجحان غالب رہنے اور بازار حصص کی سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ایس ای100انڈیکس 43206پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد42999پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا ، مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے کا مجموعی حجم85کھرب سے بڑھ کر87کھرب روپے کی سطح پرجاپہنچا۔

اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے پہلے ہی روز سے تیزی کی جانب گامزن رہی ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق عالمی ادارے مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل انڈیکس میں شمولیت کے بعد عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں بڑھی ہے جبکہ، تجارتی خبروں کے مصدقہ ادارے بلوم برگ کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ معاہدہ نے بھی مارکیٹ کو بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

ماہرین کا مانناہے کہ سرمایہ کاری سے متعلق خدمات فراہم کرنیوالے عالمی ادارے مورگن اسٹینلے اسٹریٹجی انڈیکس میں شامل کئے جانے کے بعد پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم بڑھے گا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس42400،42500،42600،42700،42800اور42900پوائنٹس کی6بالائی حدعبورکرنے میںکامیاب رہااورپاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکے ایس ای100انڈیکس میں پانچ کاروباری دنوں میں674.72پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس42324.94پوائنٹس سے بڑھ کر42999.66پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس369.35پوائنٹس کے اضافے سی23145.22پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس29105.44پوائنٹس سے بڑھ کر29724.21پوائنٹس پربندہوا۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب80ارب59کروڑ15لاکھ56ہزار332روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم85کھرب77ارب38کروڑ17لاکھ96ہزار883روپے سے بڑھ کر87کھرب57ارب97کروڑ33لاکھ53ہزار215روپے ہوگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ56کروڑ44لاکھ83ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو18ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین34کروڑ70لاکھ88ہزارحصص رہااورٹریڈنگ ویلیو9ارب روپے تک محدودرہی۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمجموعی طورپر2127کمپنیوںکاکاروبار ہواجس میں سی1191کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میںاضافہ،853میں کمی اور83کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے سمٹ بینک،بینک آف پنجاب،پی آئی اے،پاورسیمنٹ لمیٹڈ،سلک بینک لمیٹڈ،پیس پاک لمیٹڈ،ازگارڈنائن،بائیکوپیٹرولیم،ٹی پی ایل ٹریکر،میڈیاٹائمز لمیٹڈاورسوئی سدرن گیس کمپنی سرفہرست رہے۔#

متعلقہ عنوان :