صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور کی شراب برآمدگی کیس میں 2 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء)اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور کی شراب برآمدگی کیس میں 2 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔ درخواست کی سماعت ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی ، فاضل جج نے ملزم کی ضمانت پچاس ہزار روپوں کے مچلکے جمع کرانے کے عوض منظور کر تے ہوئے 2دسمبر کو پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں شراب برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کرانے ضلع کچہری پہنچے۔ عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزم کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی اور پولیس کو ملزم کی گرفتاری سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاقی پولیس نے 30نومبر کو دفع 188,143,144145سمیت ناجائز اسلحہ کا کیس بھی تھانہ بہارہ کہو میں درج کیا تھا جب وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین کی کال پر اسلام آباد بند کرنے بنی گالہ پہنچے تھے۔