اسلام آباد بار نے ہائی کورٹ میں غیر قانونی بھرتیوں پر چیف جسٹس کے مستعفی ہونے تک احتجاج کا اعلان کر دیا

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) اسلام آباد بار نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں غیر قانونی بھرتیوں پر چیف جسٹس کے مستعفی ہونے تک احتجاج کا اعلان کر دیا ہے،پاکستان بار کونسل کے شعیب شاہین نے پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے موقع پر 30 نومبر کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کی کال دے دی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کی جنرل باڈی میٹنگ میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ محمد انور خان کاسی کے خلاف متفقہ قرار داد منظور کی گئی جس میں ان سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

وکلائ رہ نماوں نے بار اجلاس سے خطاب میں کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر غیر قانونی بھرتیاں کرنے کا الزام ثابت ہو چکا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب وہ سپریم جوڈیشل کونسل میں اپنے خلاف ریفرنس کے فیصلے کا انتظار کیے بغیر سپریم کورٹ کے جسٹس اقبال حمید الرحمان کی تقلید کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں ورنہ ان کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :