Live Updates

عمران خان کے خلاف 20 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

ہفتہ 26 نومبر 2016 20:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) نعمران خان کے خلاف 20 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے اکیس دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ڈسٹرکٹ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے عمران خان کے خلاف بیس ارب ہرجانہ کیس کی سماعت کی، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے وکیل نے پانچ سو روپے جرمانہ عائد ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جرمانہ کو چیلنج کر رکھا ہے،فاضل جج نے ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے اکیس دسمبر تک ملتوی کر دی ہے،واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرنے پر ہرجانہ کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

حسن ۔۔۔عدنان
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :